• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پانی کی قلت بھارتی آبی دہشت گردی کا نتیجہ، جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ میں پانی کی قلت کو بھارتی آبی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار اور ذاتی مفادات کی خاطر سودے بازی کرنے کے بجائے این ایف سی ایوارڈ، سندھ کے وسائل اور پانی پر ہونے والے ڈاکے کے خلاف موثر اقدامات کرے،پیپلزپارٹی سندھ میں ”مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں“ریلیاں نکال کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ سندھ کے وسائل پر سودے بازی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، پانی کی شدید قلت کے باعث زراعت تباہ ہو رہی ہے اور سندھ کو معاشی طور پر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پانی، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے، مہنگائی، بدامنی اور سندھ کے ہر اہم مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے باعث دریائے سندھ کے آخری حصے میں واقع ہونے کی وجہ سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے ، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید