• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی سوسائٹی ، مسلح ملزمان نے کافی شاپ کے سیکیورٹی گارڈ کو گولی مارکر قتل کر دیا ، اسلحہ چھین کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد تھانہ کی حدود ٹیپو سلطان روڈ، محمد علی سوسائٹی، موم بتی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے کافی شاپ کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 47 سالہ اختر حسین ولد سانول خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دو ملزمان آئے، انہوں نے گارڈ کے پاس موجود تیس بور پستول چھینا اور اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔ مقتول کا تعلق ضلع گھوٹکی سے بتایا جاتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید