کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلزار ہجری اسکیم 33 میں مبینہ طور پربکرے چوری کرنے آ یا ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 32 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے ، ڈاکو کار میں آئے تھے ، شہری نے گھر کے باہر بانسوں سے باڑے نما جال بنایا ہے جہا اس نے بکرے پال رکھے ہیں ۔