• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کراسنگ کے قریب پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 30 سالہ جوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سعید آباد کا رہائشی تھا اور رقم وصول کرنے کے لیے کورنگی کراسنگ آیا تھا۔ ابتدائی طور پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم جمشید کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، مقتول جوہر ولد جہانزیب ڈیری فارم کے کاروبار سے وابستہ تھا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید