• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن معاہدے کو قائم ،ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کیا جائے،علامہ صادق عابدی

کراچی ( پ ر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ امریکااور ایران کے درمیان پاکستان اور دوست ممالک کی کوششوں سے جو کشیدگی کم اور جنگ بندی ہوئی تھی اس کی پاسداری کرتے ہوئے امن معاہدے کو قائم رکھنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی امن اور معیشت کسی مشکلات سے دوچار نہ ہوں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اس کا نتیجہ تباہی اور مشکلات میں اضافے کی صورت میں ہی نکلتا ہے دونوں ممالک کو ملکر ایک دوسرے کا مؤقف کو تحمل سے مسئلے کا پر امن حل نکالنے پر توجہ دینی چاہیئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ دنیا کے امن ،عالمی معیشت کیلئے خطرناک ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید