• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کیا جائے، ایم کیو ایم رہنما

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے دو سنیئر رہنما سابق مئیر کراچی وسیم اختر اور وسیم آفتاب نے عزیز آباد میں واقع کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے گھر جاکر ان کی والدہ کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ حماد صدیقی بھی جلد خیریت و عافیت کے ساتھ اپنے گھر واپس آئیں، رہنمائوں نے اہل خانہ سےکہا کہ پوری جماعت حماد صدیقی کے ساتھ کھڑی ہے، جنگ سے بات چیت میں وسیم آفتاب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی کی سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کیا جائے،ایم کیو ایم ہماری پہچان ہے اور رہے گی، اس وقت کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے شہریوں کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، دعوت حلیم میں مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید