کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشنِ حدید سے مبینہ گھریلو مسائل کے باعث گھر چھوڑ کر جانے والی 3 بہنوں کا پولیس نے سراغ لگا لیا ، پولیس کے مطابق لڑکیوں کے والد نے بیان دیا کہ وہ 3 جولائی کی صبح 10 بجے گھر سے ملیر میں واقع اپنے کام پر گیا تھا ، شام تقریباً 4 بجے واپس آ یا تو بیٹیاں گھر سے غائب تھیں، پولیس کے مطابق تینوں بہنیں رشتہ داروں کے پاس چلی گئی تھیں۔