• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی انتھک کاوشوں سے امن معاہدہ ہوچکا، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کا سرپرست ڈونلڈ ٹرمپ اپنی وعدہ خلافیوں کی بھیانک تاریخ رکھتا ہے پا کستان کی ثالثی اور انتھک کاوشوں سے امن معاہدہ ہوچکا ہے جس کے لئے مذاکرات سے پہلے پاکستان کی منتیں کر نے والا امریکا اب بغلیں بجا رہا ہے مگر وعدہ خلافی کر کے اس نے ثابت کردیا ہے کہ امریکا دھوکے باز ہے جو صرف ایرانی میزائیلوں کی زبان سمجھتا ہے تحریری معاہدوں کو نہیں مانتا ، ٹرمپ کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا ایک بار پھر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے امر یکا و اسرائیل نے تمام معاہدوں کی ہونے والی شرائط کو بدترین انداز اپناتے ہوئے روند ڈالا اور ایسے وقت میں اپنے کئے ہوئے معاہدے سے پیچھے ہٹا جب پوری دنیا سے لوگ اس وقت سر زمین ایران پر علی خامنہ ای کی نمازہ جنازہ کی مراسم ادا کرنے کے لئے ایران میں جمع تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید