• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا ،انہوں نے کہا کہ کے تھری لائن کے ذریعے آئندہ دو ماہ میں لیاری کو مزید 10ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جائے گا، انہوں نے گارڈن پمپنگ اسٹیشن پر کام شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں، افتتاحی تقریب میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی، چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور منتخب عوامی نمائندے موجود تھے،منصوبے کی تکمیل سے رنچھوڑ لائن، کھارادر، میٹھادر، جوڑیا بازار، بمبئی بازار، بھیم پورہ، ایس آئی یو ٹی، سول اسپتال، صدر ٹاؤن کی یونین کونسلز 1، 5، 6 اور 7 سمیت اولڈ سٹی ایریا کے وسیع علاقوں میں مقیم تین لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے،حکام کے مطابق منصوبے پر کے الیکٹرک کی ادائیگیوں سمیت مجموعی طور پر 30.5 ملین روپے لاگت آئی ہے۔دورے میں میئرنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنایا جائے تاکہ علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے حکام کے مطابق منصوبے پر کے الیکٹرک کی ادائیگیوں سمیت مجموعی طور پر 30.5ملین روپے لاگت آئی ہےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن 1991 میں اس وقت قائم کیا گیا تھا جب ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کے میئر تھے، تاہم مستقل بجلی کنکشن نہ ملنے کے باعث یہ منصوبہ فعال نہ ہوسکا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید