کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے میں آئل کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25سالہ ریحان ولد عبدالرحمان جاں بحق اور 28سالہ وسیم ولد شہباز علی زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق و زخمی لانڈھی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ، ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس اورنگی کٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار 37سالہ سید فرقان الحسن ولد سید مجیب الحسن جاں بحق ہوگیا ، متوفی اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی تھا۔