• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم روڈ کے اطراف سے تعمیراتی ملبہ صاف کردیا گیا، سندھ سالڈ ویسٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پراسٹیڈیم روڈ کے اطراف سے تعمیراتی ملبہ صاف کردیا ، واضح رہے کہ اس روڈ پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے پر گزشتہ ہفتے بھی دو افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ملبہ یا کچرا پھینکنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں اورکوئی طریقہ کار بنائیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید