کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی ڈی سی چوک کے قریب دھنسنے والی 66 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا کہ متاثرہ مقام پر بیک فلنگ اور بحالی کے دیگر کام تیزی سے جاری ہیں، ترجمان کے مطابق مرمت کے بعد لائن کو فعال کردیا گیا ہے، واٹر کارپوریشن شہر بھر میں پانی اور سیوریج کے نظام کی مؤثر نگرانی، مرمت اور بہتری کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔