• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، لیاری گینگ وار سمیت 7 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 7 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف سی ایریا ریلوے پھاٹک روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران دانیال حسین عرف ڈینی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ، ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا،ضلع کیماڑی کے تھانہ سائیٹ بی کے علاقے میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان غلام مصطفیٰ عرف مستو اور میر مرتضیٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے غیر قانونی پستول، راؤنڈز، موبائل فونز، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ڈسٹرکٹ سٹی کلاکوٹ تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم عیسیٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے، پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود میں پولیس نے شہری سے واردات کےبعد فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کر کے ماجد جان ولی زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، دو ساتھی فرار ہوگئے، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود گلستان سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان مجاہد اور وجاہت کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ،ساتھی فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید