موناکو (جنگ نیوز)اٹلی کے یانک سنر نے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز کو زیر کر کے نہ صرف مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا بلکہ ورلڈ رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔ اتوار کو فائنل میں دنیا کے دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں سنر نے اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے الکاریز کو 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر کلے کورٹ پر اپنی بادشاہت قائم کر دی۔ تیز ہواؤں اور مشکل موسمی حالات کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پہلے سیٹ کے ٹائی بریکر میں سنر نے ہمت نہ ہاری اور الکاریز کی ڈبل فالٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری حاصل کی۔