• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیبل ٹینس، واپڈا کے چار گولڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور میں 61ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں آرمی کے محمد شاہ خان اور حائقہ حسن مردوں اور خواتین کے انفرادی مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ واپڈا نے چار ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ، خواتین اور مردوں کے ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل واپڈا نے جیتا، جبکہ مردوں کے ڈبلز میں واپڈا کے حمزہ اکرم اور عبد الرحیم جبکہ خواتین ڈبلز میں اسی ادارے کی پریانیہ زمان اور بسمہ فریال فاتح رہیں،بسمہ فریال نے خواتین میں سلور جبکہ آرمی کے عباس امجد نے مردوں کے انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل جیتا، مردوں اور خواتین کےٹیم ایونٹ میں پنجاب کی دوسری پوزیشن رہی۔
اسپورٹس سے مزید