• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹوں کیلئے کوشاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا فخر کی بات ہے۔ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، ہم ہر میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیم جارح مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں، میرا ذاتی ہدف یہی ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں۔میں اچھی پیس سے بولنگ کرتا ہوں اور ساتھ اچھی بیٹنگ کی بھی کوشش کرتا ہوں، کوشش اور خواہش یہی ہوتی ہے کہ ٹیم کے لئے مکمل آل راؤنڈرڈر بنوں، ٹی 20 میں بیٹنگ فرینڈلی کنڈیشنز میں کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔خیال رہے کہ محمد وسیم جونیئر کے ارادے تو بہت بڑے ہیں لیکن فی الحال سپر لیگ گیارہ میں وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں ٹاپ 8 بولرز میں بھی شامل نہیں ہے۔ سپر لیگ میں اب تک صفیان مقیم اور شاہین شاہ آفریدی 10،10 وکٹ لے کر سب سے اوپر ہیں۔حسن علی نے 9شکار کیے ہیں ۔افتخار احمد، شاداب خان، ابرار احمد اور محمد عامر نے 7،7 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید