کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگزکے کپتان ڈیوڈ وارنر جمعرات کواسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔کنگز کے ڈائریکٹر حیدراظہر کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے بارے میں میڈیا میں قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ وارنرجم میں ٹریننگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔امید ہے کہ وہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔وارنر نے حیدرآباد کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔