• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل کا نیا اسکینڈل، ڈگ آؤٹ میں موبائل کا آزادانہ استعمال

گوہاٹی (جنگ نیوز) آئی پی ایل اس وقت بڑے تنازع کی زد میں آگئی جب راجستھان رائلز اور آر سی بی کے میچ کے دوران اینٹی کرپشن قوانین کو پیروں تلے روند دیا گیا۔ ٹی وی کیمروں نے راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رومی بھندر کو میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے ریکارڈ کرلیا ، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ قوانین کے مطابق ڈگ آؤٹ میں موبائل کا استعمال جرم ہے،یہ براہِ راست فکسنگ کے خدشات اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے مطابق رومی بھندر 15 سالہ ویبھو سوریا ونشی کے برابر بیٹھ کر موبائل فون پر مصروف ہیں۔ بی سی سی آئی حکام نے رومی بھندر پر پابندی یا بھاری جرمانہ کا عندیہ دیا ہے ۔ اس اسکینڈل نے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔