کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اسٹارز نے جیت لیا ۔ فائنل میں انوینسبلز کو 52 رنز سے شکست ہوئی ۔ اتوار کو لاہور کے غنی انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں اسٹارز کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 156 رنز بنائے ۔ کپتان طوبیٰ حسن پچاس رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ امبر کائنات اور مومنہ ریاست نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انونسیبلز 104 رنز پر آؤٹ گئی۔ منیبہ علی نے 27 رنز بنائے ۔ طوبی حسن اور عائشہ بلال نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اختتامی تقریب میں سی او او پی سی بی سمیر احمد سید اور سربراہ ویمنز ونگ رافعہ حیدر نے انعامات تقسیم کئے۔ طوبی حسن اور فاطمہ ثنا مشترکہ طور پر پلئیرز آف ٹورنامنٹ قرار پائیں ۔ فاتح ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنرز اپ کو دس لاکھ روپےکی انعامی دی گئی۔