کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں پیر کو پشاور زلمی اورملتان سلطانز کا اہم میچ ہوگا۔پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ٹیم بابر اعظم کی پشاور زلمی 9پوائنٹس ہیں۔دوسرے نمبر پر موجود ملتان سلطانز نے پانچ میں میں سے چار میچ جیتے ہیں اور اس کے 8پوائنٹس ہیں ۔ اسلام آباد نے چھ میں سےتین میچ جیتے دو ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس کے سات پوائنٹس ہیں اس کا تیسرا نمبر ہے۔ ابتدائی مرحلے میں مایوس کن پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے حیدرآباد کنگز مین نے کراچی پہنچتے ہی گیئر تبدیل کیا ہے، مسلسل دو دن میں دو میچز جیت کر عزائم کا اظہار کردیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،حیدرآباد کنگز مین اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد 4، 4 ہے۔ تینوں نے دو، دو میچز جیتے ہیں، حیدرآباد نے چار جبکہ قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے تین ، تین میچز میں شکست کھائی ہے ہیں ۔تینوں بالترتیب پانچ، چھ اور ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ چوتھا نمبر تین میچز جیتنے والے دو ہارنے والی کراچی کنگز کا ہے جس کے چھ پوائنٹس ہیں۔