کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کوشل مینڈس نے گذشتہ سال لیگ چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ میں شمولیت کے فیصلے سے متعلق سوال پر خاموش رہ گئے۔کراچی میں لاہور قلندرز کے خلاف زلمی کی فتح کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ برس آپ سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پی ایس ایل سے دستبردار ہوکر آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے گئے کیا اس پر آپ کو پچھتاوا ہے؟ اس پر سری لنکن کرکٹر جواب دینے کے بجائے ہنسنے لگے اور خاموش ہوگئے۔ البتہ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، یہاں کی وکٹ بہت اچھی اور بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ میدان میں بالکل گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے۔