• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے نتائج سے عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے، مریم اورنگزیب

لاہور( این این آئی)سینئر صوبائی زیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے، پاکستان نے خود کو غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر منوایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر اور اسلام آباد مذاکرات کو تاریخ کا اہم اور فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح پر فخر کا لمحہ ہے ، پاکستان نے سنجیدگی، استقامت اور وقار کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قابل اور دور اندیش قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہونے کا واضح پیغام ہے، گزشتہ چار روز میں عالمی مہمانوں کیلئے اعلی معیار کے انتظامات کی مثال قائم کی گئی، پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سفارتکاری کا عروج عالمی معیار کی میزبانی کا بھرپور مظہر ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

ملک بھر سے سے مزید