ٹنڈوالہ یار(مستجاب الرحمن)صدر پاکستان آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہوگئےصدر پاکستان کے ہمراہ صوبائی وزیر علی حسن زرداری ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھےصدر پاکستان آصف علی زرداری کی آمد پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھےصدر پاکستان بختاور ہائوس ٹنڈوالہ یار سے بائی روڈ کراچی روانہ ہوئے واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری گزشتہ روز بختاور ہاوس ٹنڈوالہ یار پہنچے تھے اور گزشتہ روز ہی انہوں نے اپنے دوست غلام قادر مری کی وفات پرگوٹھ دریا خان مری پہنچ کر مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی اور واپس بختاور ہاوس میں ایک رات قیام کیا اور پھر اپنی زرعی زمینوں کا دورہ کرنے کے بعدبائی روڈٹنڈوالہ یار سے کراچی کے لئے روانہ ہوگے۔