• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی کالرو اور گردونواح میں گٹر ابلنے لگے‘ علاقہ مکینوں کا واسا کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر)بستی کالرو اور گردو نواح میں واسا کی مبینہ غفلت سے گٹر ابلنے لگے، گلیوں اور خالی پلاٹس میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ،تعفن اور گندے پانی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ، مختلف بیماریاںپھیلنے کا خدشہ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ملک حبیب کالرو نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی ہیلپ لائن 1334 پر بارہا کال کرنے کے باوجود بروقت رابطہ ہوتا ہے اور نہ ہی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ واسا کے متعلقہ ایس ڈی او سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مگر ہر بار "آج" اور "کل" کی یقین دہانی کرا کے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے،ملک حبیب کالرو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ 1334 شکایتی نظام کو مؤثر بنایا جائے یا اسے ختم کر کے کوئی متبادل نظام متعارف کرایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ انہوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے بھی فوری نوٹس لینے اور سیوریج کے مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید