• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے دو بار ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کیا

کوئٹہ (پ ر )تحریک انصاف کے رہنماؤںسابق ناظم رحیم کاکڑ ،سردار حسن شاہ ،جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میروائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول خان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ بے ایمان دو پارٹیوں کی حکومت نے عوام پر دوبار ڈیزل اور پیٹرول مہنگا کرکے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے بیان میں اپنی عیاشی اور فضول خرچیوں کی وجہ سے دنیا کا مقروض ملک اب عوام کا خون چوس رہا ہے دو بار پٹرول ڈیزل مہنگا کرکے گیس اور بجلی بھی مہنگی ہوجائے گی بجلی اور گیس کے بل لاکھوں میں آنا شروع ہوگیا ہے بےان تمام مشکلات کا حل صرف عمران کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ فرینڈلی اپوزیشن دو مذہبی پارٹیاں جمعیت اور جماعت اسلامی جبکہ مولانا فضل الرحمن صرف ڈرامائی حد تک اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ سب آپس میں ایک ہیں تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید