• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارگنجی واقعہ میں ملوث عناصرکو گرفتار کیاجائے،ہادی عسکری

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بے گناہ اور معصوم سبزی فروشوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی شہادت اور 3 کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیںانہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش سبزی کی خریداری کیلئے ہزار گنجی سبزی منڈی گئے ہوئے تھے جن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں عملہ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاصوبائی حکومت ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت صورتحال کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید