• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی زیر صدارت کوئٹہ کی زرعی زمینوں پر ایگری کلچر ٹیکس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور متعلقہ سب ڈویژنز کے تحصیلدا ران و پٹواریوں نے شرکت کی،اجلاس کے دوران کوئٹہ کی زرعی زمینوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایت کی کہ زرعی زمینوں کے مالکان کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹیکس نظام کو مؤثر بنایا جا سکے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہ زرعی مالکان جو ایگری کلچر ٹیکس جمع نہیں کروائیں گے، ان کے لینڈ ریکارڈ کو قانونی کارروائی کے لیے روک دیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور مقررہ وقت میں اہداف حاصل کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید