اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی اسلام آباد کے توسیع پروجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق تمام تعمیرات کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے، جبکہ کنٹریکٹر کو کام میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے مناسب ہدایات بھی جاری کیں۔۔ ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک اسلام آباد محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی اسلام آباد کے توسیعی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر پولیس افسران اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے،ڈی جی سیف سٹی نے منصوبے کی پیشرفت، معیار تعمیر اور ٹائم لائنز کا بغور معائنہ کیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید اور مو¿ثر سیکیورٹی سہولیات فراہم کی جا سکیں،ڈی جی سیف سٹی نے کنٹریکٹر کو کام کے مختلف پہلووں میں بہتری اور ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے واضح اور مناسب ہدایات بھی جاری کیں، تاکہ منصوبہ جدید تقاضوں کے مطابق مکمل ہو سکے،انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی منصوبہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔