• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے خصوصی سیکورٹی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے راولپنڈی پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس سے حسب سابق سیکورٹی انتظامات کیے ، سینئر افسران نےڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا، ایلیٹ کمانڈوز اور تھانوں کی موبائلز کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں گشت کرتی ر ہیں، سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر جڑواں شہروں میں خصوصی پکٹس اور نفری تعینات کی گئی ، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا گیا، سی پی او کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید