• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL میں تماشائیوں کو لانے کیلئے دوبارہ وزیراعطم شہبازشریف سے بات کروں گا، محسن نقوی

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں تماشائیوں کو لانے کے لئے دوبارہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔اگر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی تو پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔ کراچی کے شائقین کی بھی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھیں لیکن ہمیں زمینی حقائق دیکھنا ہوں گے۔وہ پیر کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کافی دنوں بعد فرنچایزز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کے بارے میں دوبارہ بات کروں گا، ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا بحران چل رہے ہےں۔امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لاکرامن قائم کرنے کی کوشش ہے۔وزیراعظم، فیلڈ مارشل سب امن چاہتےہیں،بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔بھارت میں پیٹرول کی کمی ہے،پاکستان میں پیٹرول کی کمی نہیں،انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم ارینا میں تبدیلیوں کو دیکھ رہے ہیں،۔کراچی کےنیشنل کرکٹ ارینا توڑ کر دوبارہ بنانےکا ارادہ ہے،مجھ پر اور بھی کافی ذمے داریاں پیں، موجودہ حالات میں پی ایس ایل کروانا بڑی بات ہے،سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ جاتاہے،تماشائیوں کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گےفرنچائزز کو گیٹ منی کا پیسہ ملےگا، پی سی بی گیٹ منی کے اخراجات اٹھائےگا، پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید