ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے دیور علی حیدر کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ سزا منسوخی کی اپیل پر فیصلہ بعد میں کیا جائیگا، سیشن عدالت نے مقتولہ ثانیہ زہرا کے شوہر سید علی رضا کو سزائے موت اور اس کے دیور علی حیدر اور ساس عذرا بی بی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔