• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی‘ اہلکار ضلع کونسل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کی کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائی،اہلکار ضلع کونسل رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، جناب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں بدعنوان عناصر کیخلا ف بلاامتیاز کارروائیاں تسلسل کیساتھ جاری ہیں‘ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان، جناب بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی جناب منصور خان اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کاروائی انجام دی،کارروائی کے دوران محمد فخر اہلکار ضلع کونسل وہاڑی کو رقم رشوت مبلغ 20000 روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے کرنسی برآمد کر کے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لی گئی،ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہےجب کہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
ملتان سے مزید