ملتان ( سٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے دو افراد کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل، تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز PF-702 مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے دو افراد ساجد علی اور کاشف علی کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو لوپروفائل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا جن کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔