ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنےکزن مخدوم سید علی رضا گیلانی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ قل خوانی میں شرکت کی،تقریب اتوار کو مرحوم کی رہائش گاہ المصطفیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی،تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، مرحوم کے بھائی مخدوم سید علی مصطفےٰ گیلانی، مخدوم سید اسد مصطفےٰ گیلانی، مرحوم کے صاحبزادے سید کبیر گیلانی، خاندان کے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معززین نے شرکت کی، اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے خصوصی خطاب بھی کیا، اسموقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے صاحبزادے سید کبیر مصطفیٰ گیلانی کی دستار بندی کی، قل خوانی میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم سید راجن بخش گیلانی، سید معین اسلام بخاری‘ مخدوم ولایت مصطفےٰ گیلانی‘ مخدوم زوہیب گیلانی ،خواجہ غلام سلطان الدین، خواجہ غلام فرید الدین، لالہ عابد تھہیم ،رضوان عابد تھہیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔