ملتان (سٹاف رپورٹر) اے سی سٹی کے حکم پرسینما میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ اور گودام قائم کرنے، شہریوں سے زبردستی رقم وصول کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ملزم کرامت علی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق اے سی سٹی کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈان سینما پر کارروائی کی، جہاں مبینہ طور پر کرامت علی نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ اور گودام قائم کر رکھا تھا اور وہاں آنے جانے والے شہریوں سے ڈنڈے کے زور پر زبردستی رقم وصول کی جا رہی تھی،ٹیم کی جانب سے متعدد بار منع کرنے کے باوجود ملزم نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے بدتمیزی شروع کر دی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی۔ حرم گیٹ پولیس نے ملزم کرامت علی کے خلاف مقدمہ نمبر 287/26 بجرم دفعات 186، 353 اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔