املتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بورے والا کے علاقے اڈہ مانا موڑ203ای بی میں مبینہ جعلی خوراک تیار کرنے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام سے تیار کردہ جعلی مصالحہ جات، جوشاندہ اور دیگر اشیاء کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا، کارروائی کے دوران تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا 700 کلوگرام سے زائد جعلی مصالحہ جات، جعلی پیکنگ میٹریل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا،فیکٹری سے معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر تیار کردہ 20 ہزار جعلی مصالحہ جات کے پیکٹس اور 8 ہزار سے زائد ساشے بھی برآمد ہوئے ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ جعلی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا،ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں تیار کردہ جعلی مصالحہ جات، جوشاندہ اور دیگر اشیاء پنجاب بھر میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔