ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں زاہد کے گھر سے تین لاکھ روپے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بلال کا موبائل فون، تھانہ چہلیک کے علاقے میں الیاس کی موٹرسائیکل، تھانہ قطب پور کے علاقے میں محمد الیاس کا موبائل فون، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ملک شریف کے موبائل فونز، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں شوکت حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،تھانہ کینٹ کے علاقے میں حسن رضا کا موبائل فون نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں امتیاز احمد سے دو ڈاکو 80 ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔