• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو غیر اخلاقی کام پرمجبور کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ممتاز آباد پولیس نے دوشیزہ کو مبینہ غیر اخلاقی کام پر مجبور کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کو رام کلی سے سمیرا نے اطلاع دی کہ میرا بھائی شہباز بھابھی روبینہ بی بی اور ساس میری چھوٹی بہن سمرین کو مبینہ غیر اخلاقی حرکات کے کاموں پر مجبور کررہے ہیں جنہوں نے گھر سے نکال دیا اور دھمکی دی کہ اگر ہماری بات نہ مانو گی تو انجام ٹھیک نہ ہوگا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔
ملتان سے مزید