ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بستی ملوک پولیس نے 12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو صابر نے بتایا کہ میرا بھتیجا مبین قریبی دوکان پر چیز لینے گیا واپس نہیں آیا جسے تلاش کرنے نکلے تو دوکان سے شور شرابہ کی آواز سن کر گواہان کے ہمراہ اندر گئے تو میرے بھتیجے کا پاجامہ اترا ہواتھا اور ملزم دوکاندار سلیم زیادتی کی کوشش کررہا تھا جو ہمیں آتا دیکھ کر فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1192/26 بجرم 377درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔