ملتان(سٹاف رپورٹر) سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے چلڈرن کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد بچوں کے حقوق، تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا،تقریب میں یاسمین خاکوانی، عامر شہزاد صدیقی، منور خورشید، محمد آصف اعوان، میاں عاصم بپی، تاج احمد تاج اور سجاد ملک نے شرکت کی،اس موقع پر مقررین نے بچوں کی تعلیم و تربیت، بنیادی حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔