• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی رقوم میں کروڑوں کی خوردبرد کیخلاف درخواست دینے والے شہری پر مبینہ تشدد

ملتان (سٹافرپورٹر) سیلاب زدگان کی امدادی رقوم میں کروڑوں روپے کی خردبرد کے خلاف درخواست دینے والے شہری پر مبینہ تشدد، متاثرہ شخص کااینٹی کرپشن ملتان کو دی گئی درخواست میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے موضع سلطان پور ہمڑ کے رہائشی سلیم اختر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امدادی رقوم میں مبینہ کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دی جس پر بااثر افراد طیش میں آ گئے،متاثرہ شخص کے مطابق 10 مارچ بروز جمعہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے ایک پولیس اہلکار یونیفارم میں جب کہ دیگر افراد سادہ کپڑوں میں ان کے گھر پہنچے اور انہیں اور ان کے 65 سالہ والد ریاض حسین کو زبردستی اٹھا کر ایک نجی کوٹھی میں لے گئے اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اب انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید