• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مہنگائی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مہنگائی کیخلاف مزدوروں کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، نوئیڈا میں مزدوروں کا احتجاج چوتھے روز شدت اختیارکرگیا،پولیس کی شیلنگ ، گاڑیاں نذر آتش، پتھراؤ اورتوڑ پھوڑ، مہنگائی وکم اجرت پر مزدور سڑکوں پر،پڑوسی ریاست ہریانہ میں اجرتوں میں 35فیصد اضافہ کیا جاچکا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے صنعتی شہر نوئیڈا میں مزدوروں کے احتجاج نے شدت اختیار کرلی جس پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق احتجاج چوتھے روز پرتشدد ہوگیا جہاں مظاہرین نے گاڑیاں نذر آتش کیں، پتھراؤ کیا اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے "کم سے کم طاقت" استعمال کرنے کا دعویٰ کیا۔
اہم خبریں سے مزید