• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست ممالک پر مالی انحصار ملک کے طویل مدتی مفاد میں نہیں، مصدق ذوالقرنین

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور معروف صنعتکا ر مصدق ذوالقرنین نے کہا ہے کہ دوست ممالک سے ملنے والی پانچ ارب ڈالر کی مالی معاونت معاشی استحکام کے لیے فوری ریلیف تو فراہم کر سکتی ہے لیکن طویل المدت بنیادوں پر یہ پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ بار بار عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی امداد پر انحصار نہ صرف قومی خودمختاری پر سمجھوتے کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ اقدام معیشت کو سست اور غیر مؤثر بنانے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی حکمت عملی برآمدات کے فروغ، ترسیلات زر میں اضافے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول پر مبنی ہونی چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید