• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ ، غیر قانونی ورکشاپس اور تجاوزات سے ٹریفک جام روزکامعمول

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ورکشاپس اور تجاوزات سے ٹریفک جام رہنا روز کامعمول بن گیا، گوالمنڈی ، احاطہ مٹھو خان ، ریلوے روڈ ،پولیس سٹیشن روڈ ،کامران مارکیٹ ، ٹینچ بھاٹہ ،22 نمبر روڈ، چکری روڈ، بکرا منڈی چوک، چکری روڈ،کمال آباد ، چوہڑ چوک جیسے گنجان آباد علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے اطراف قائم غیر قانونی ورکشاپس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ، مکینک سڑکوں کے بیچوں بیچ گاڑیاں کھڑی کر کے مرمت کا کام کرتے ہیں، ایک ٹول بکس رکھ کر یا چند اوزار لاکر جہاں دل کرے آٹو ورک شاپ بنالیں ،جہاں مرضی آئی ریڑھی لگائیں لوگوں کاراستہ روکیں اور کاروبار کریں ، کوئی پوچھنے والانہیں،ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا گزرنا بھی ناممکن ہو جاتاہے، طلباء اور دفاتر کے ملازمین روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں،جب کہ پیدل چلنے والی خواتین ،بچیوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عوامی حلقوں کاکہناہےکہکنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ دیہاڑیاں لگانے پر لگا ہواہے جب کہ ٹریفک عملے کو چالان کرنے سے فرصت نہیں ، ورکشاپس سے نکلنے والا زہریلا دھواں اور شور نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید