• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین ٹیم آج آئر لینڈ سے مقابلہ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئر لینڈ میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو میزبان آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔آئر لینڈ کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی۔ویسٹ انڈین ٹیم دونوں میچ جیت چکی ہے۔پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 25 رنز سے ہرا دیا ۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ویمنز ٹیم 8وکٹ پر 174 رنز بنا سکی۔

اسپورٹس سے مزید