کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے عرفات منہاس اپنے ون ڈے انٹر نیشنل ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔عرفات کے بھائی سمیر منہاس نے بھی پاکستان انڈر19اور پاکستان سپر لیگ سے شہرت حاصل مکی تھی۔پنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میںعرفات منہاس نے دس اوور کے کوٹے میں 52رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر19 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔عرفات منہاس نے کہا کہ ہم اس کنڈیشن کی کافی عرصے سے پریکٹس کررہے تھے اس موقع ملا تو اللہ کا شکرہے کہ نیا ریکارڈ بنایا۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔پاکستان ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے عرفات منہاس کو ڈیبیو کیپ دی ڈیبیو کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے عرفات منہاس کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔