کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی پی ایل فائنل کے موقع پر احمد آباد میں آئی سی سی کی دو روزہ بورڈ میٹنگ کا آغاز ہفتے کو ہوگیا۔آئی سی سی نے انگلینڈ کی ڈاکٹر روس رواز کو انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ۔انہیں بھارتی میڈیاڈاکٹر روس رواز کو اندرا نوئیی کی جگہ شامل کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، افغانستان کے میر وایس اشرف اور انگلینڈ کے رچرڈ تھامسن ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔