کراچی(اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا ہزارواں ون ڈے انٹر نیشنل کھیل کر نئی تاریخ رقم کی۔بھارت اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچ کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ۔ ٹا س کے وقت آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستانی کپتان کوبیٹ کا یادگاری سویئنر پیش کیا۔