• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دباؤ مسترد کرکے ایران سے گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، حافظ نعیم

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایران سے آزادانہ تجارت اور پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل کرے۔ ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کا کردار قابل تحیسن ہے، حکومت عالمی سطح پر ملنے والی پزیرائی کے ثمرات سمیٹنے کے لیے عوام میں اعتماد پیدا کرے، پٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے لٹیر تک لائی جائے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی اور پنجاب میں تعلیمی اداروں کی نج کاری عدالت میں چیلنج کرے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ دبئی سے واپس آنے والے لوگ کراچی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاہم کراچی کو تباہ کردیا گیا، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلیس ٹیم ہے اور اس تباہی کی ذمہ دار ہے، پیپلز پارٹی کو لانے والے بھی تباہی میں شراکت دار ہیں۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے خلیج میں کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس سے امت تقسیم ہونے سے بچی رہی۔ انہوں نے جنگ اور مذاکرات میں ثابت قدمی کے مظاہرے پر ایرانی قیادت اور قوم کی تحیسن کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرلز وقاص جعفری، رسل خان بابر، امیر لاہور ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید