• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں منکی پاکس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 تک جا پہنچی

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں منکی پاکس سے ہلاکتوں کی تعداد9تک پہنچ گئی ہے۔رواں سال اب تک صوبے میں منکی پاکس کے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 25میں منکی پاکس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ان میں سے 18کیسز خیرپور، 4 کراچی جبکہ 3 سکھرسے رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک کراچی اور ایک خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی اور بڑے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کا قیام، نمونہ جات کی بروقت ترسیل کے لئے مربوط نظام، اور سندھ بھر میں ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس یونٹس فعال کر رکھے ہیں، مزید اقدامات میں طبی عملے اور متاثرہ افراد کے قریبی رابطوں کی ٹریسنگ، انفیکشن کنٹرول کے سخت نفاذ، طبی آلات کی مکمل جراثیم کشی، اور متاثرہ علاقوں میں فعال کیسز کی تلاش شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید